منگل 22 ستمبر 2026 - 12:39
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر آیت اللہ مدرسی کا درس خارج تعطیل، مجلس ترحیم منعقد

حوزہ/ عراق کے عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر اپنے درس خارج کو تعطیل کرتے ہوئے ان کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی کے دفتر کربلائے معلیٰ کی جانب سے مرحوم مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی (قدس اللہ سرہ) کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس مجلس میں آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی اور حوزہ علمیہ کربلا کے متعدد فضلا نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ مدرسی نے مرحوم مرجع تقلید کے انتقال پر سوگ اور تعزیت کے پیش نظر اپنے درس خارج کو بھی تعطیل کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha